The work of Imam Muslim needs no introduction. His collection of the sayings of the Prophet Muhammad (PBUH) is one of the most authentic collections of Hadith after the collection Sahih Bukhari. This set of 5 volumes of Sahih Muslim published by Darussalam in premium quality paper and reading friendly format in the Urdu language. It contains all the chapters under which Imam Muslim collected various sayings of the Prophet Muhammad (PBUH). صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاحنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔تحقیق وتخریج ،ترجمہ وفوائد سے مزین دار السلام کی چار کتابیں ( صحیح بخاری ،سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ،سنن نسائی) منظر عام آچکی ہیں ۔اور عنقریب صحیح بخاری کی مفصل اردو شرح بھی منظر عام پر آجائے گی ۔اور اسی طرح صحیح مسلم ترجمہ و مختصر فوائد کے ساتھ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے صحیح مسلم کے ترجمہ کی تکمیل اور اس کی مفصل شرح کا کام ابھی جاری ہے ۔صحیح مسلم کا یہ ترجمہ ومختصر فوائد پروفیسر محمد یحییٰ جلالپوری نےتحریرکیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کتاب کی تیاری و طباعت میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے
Product Attributes::
Subtitle:
Author: Imam Muslim Ibn Al-Hajjaj
Binding: Hardback
Pages:
Size in inches: 7x10x1.5 Each Book
Size in CM: 17.5x24.5x4 Each Book